دودھ، گھی اور کوکنگ آئل سمیت کتنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا ہے اور :بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک کے اضافے کے بعد :90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ، کافی,ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ ان ادویات میں بخار، سر درد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے کی خراش اور فلو کی ادویات شامل ہیں۔اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھوں، کان، دانت، منہ اور بلڈ انفیکشن کی ادویات مہنگی کر دی گئی ہیں۔ جن ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان میں جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف امراض کی ادویات بھی شامل ہیں۔ان میں سے 68 ادویات مقامی جبکہ 26 امپورٹد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی کم ہونے کے باعث وفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال مہنگا ہونا بھی وجہ بنی۔ فارماسوٹیکل کمپیناں جون 2021ء تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button