آزاد امیدوار پی بی 7 راجہ نزاکت کی عوامی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) کلرسیداں آزاد امیدوارراجہ نزاکت کی عوامی رابطہ مہم جاری گزشتہ روز کہوٹہ کے بعد کلرسیداں بازار کا دورہ تاجروں اور دکانداروں سے ملاقات ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے عوام مفاد پرست سیاستدانوں کے چہرے پہچان لے عوام جن سیاستدانوں کو آزما چکی ان کومستردکردے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں بازار میں تاجروں سے فردا فردا ملاقات کرنے کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حلقہ

کلر سیداں کے عوام ضمنی الیکشن میں مفاداتی اور امپورٹیڈ امیدواروں کو بری طرح مسترد کردیں کلر سیداں اورحلقہ کے غیور عوام کو مفاداتی سیاست دانوں کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی مفاداتی سیاستدان کسی کا نہیں ہوتا اسے جہاں مفاد نظر آئے وہ اپنے آپ اور عوامی مینڈیٹ کو بیچنے کے لیے تیار ہوتا ہے اب ہم ایک باشعور قوم بن چکے ہیں اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان آزمائے ہوئے لوکوں کو مسترد کردیں راجہ نزاکت انتخابی مہم کے سلسلہ میں دکانداروں کے پاس گے اور ان کو اپنے منشور کے پمفلٹ دیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button