فضل الرحمن کا احتساب شروع، مولانا کو پہلا بڑا جھٹکا، اہم گرفتاری عمل میں آگئی

پشاور(نیوز ڈیسک)نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ڈی ایف او موسی خان کو گرفتار کرلیا، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری جاری تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق ڈی ایف او کو سوالنامہ بھیجا تھا، جن کے جوابات جمع کرانے سابق ڈی ایف او نیب دفتر پشاور جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی متنی کے قریب نیب نے گرفتار کرلیا۔سابق ڈی ایف او جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں، اور وہ جے یو آئی کے مرکزی کونسل کے رکن اور ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں، جب کہ ان کا بڑا بیٹا طارق بلوچ سربراہ جے یو آئی کا پرسنل سیکریٹری ہے۔دوسری جانب امیر جمعیت علماء اسلام کے پی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے موسی خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، موسی خان تحصیل امیر ہیں نیب اگر کسی بڑے کو بھی گرفتار کرے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، موسیٰ خان کو فوری رہا کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button