حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے،خدا کی قسم ہم گزشتہ حکومت میں خوش تھے،حکومتی اتحادی ایم این اے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتی ایم این اے اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے،خدا کی قسم ہم گزشتہ حکومت میں خوش تھے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور حکومتی اتحاد میں شامل اسلم بھوتانی کی جانب سے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شہباز شریف کی وفاقی حکومت کو کھری کھری سنا دی گئیں۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ 2 ووٹوں پر کھڑی حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے اگر 10 ووٹوں کی اکثریت ہوتی تو پتہ نہیں یہ کیا کرتے، موجودہ حکومت سےکوئی اتحادی خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم گزشتہ حکومت میں خوش تھے، تحریک انصاف کی جانب سے

ہمیں اربوں روپے کے فنڈ دیے جاتے تھے۔ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم این اے خالد مگسی کی جانب سے بھی حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں اب نہیں لگتی، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ ابھی بھی وقت ہے رویے بدل لیں اور ہماری شکایت کا ازالہ کیا جائے، ہمیں وزارت بھی دیتے ہیں تو بغیر قلمدان کے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا مقصد کچھ اور تھا لیکن صورتحال دیکھ کر ایسا نہیں لگتا، پی ٹی آئی دور میں الگ ماحول تھا اور اب کچھ اور ماحول ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button