وردی کا رعب جھاڑ کر سستے آم خریدنے والے اے ایس آئی کی ویڈیو وائرل،اہلکار کو معطل کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس وردی کا رعب جھاڑ کر سستے آم خریدنے والے اے ایس آئی کو فارغ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کے علاقے میٹھا در تھانے کی حدود میں میں پھل فروش سے جبری طور پر سستے آم خریدنے والے اے ایس آئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق معطل ہونے والے پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لوگوں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اے ایس آئی نے پھل فروش کو خریدے گئے آم کے پیسے کم دیے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹھادر تھانے کے اے ایس آئی کی جانب سے پھل فروش پر تشدد اور کم قیمت پر آم خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیا۔کچھ عرصہ قبل شہر قائد کے علاقے سعودآباد میں پولیس اہلکاروں نے دودھ دہی کی دکان سے مفت لسی اور دودھ کی بوتلیں نہ ملنے پر توڑ پھوڑ کردی تھی ، کراچی کے علاقے ملیر میں سعود آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی طرف سے آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب قائم ملک شاپ میں توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس اہلکاروں نے کرسیوں کو لات مار ی اور دکان دار پر تشدد بھی کیا ۔اس واقعے کے بارے میں دکان کے مالک محمد عرفان نے بتایا کہ پولیس اہلکار روزانہ اس کی دکان سے مفت میں لسی پیتے ہیں ، لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو پولیس اہلکاروں کی طرف سے دکان میں گھس کر نا صرف تشدد کیا گیا ، بلکہ وہ اپنے ساتھ دودھ کی بوتلیں بھی نکال کر لے گئے ، اس کے علاوہ انہوں نے دکان مالک محمد عرفان کے بھائی کو بھی حراست میں لینے کی کوشش کی ۔ واقعے پر دکاندار نے کراچی پولیس چیف کو واٹس ایپ کے ذریعے درخواست بھیج دی ، متاثرہ دکاندار نے مطالبہ کیا کہ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button