ایک روٹی چاروں بھائیوں کومل کرکھانا ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف کا گوادر میں اظہار خیال

گوادر (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ ایک روٹی چاروں بھائیوں کو مل کر کھانا ہوگی،جب چارروٹیاں ہوں گی تو چاروں بھائی بچوں میں تقسیم کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں منعقدہ تقریب کے دوران کئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ یقین دلاتا ہوں کہ گوادر کے مسائل حل کریں گے اورمسائل حل کیے بغیر ترقی بے معنیٰ ہے،گوادر کا ایک ماہ میں یہ میرا دوسرا دورہ ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم حکومتی وعدوں کو پورا کریں گے،وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے،خواہش ہے کہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کو منصوبوں سے فائدہ

ہو اور مقامی افراد کے مسائل حل کریں گے،وزیراعظم نےکہا کہ گوادر کی ترقی ہی بلوچستان کی ترقی ہے، حکمرانوں کا فرض ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور تکلیف کم کریں۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے انجن دیں گے اور انجن کی تقسیم کے بعد مینٹیننس کی ذمہ داری بھی کمپنی کی ہو گی۔ 2 ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر ہو گی، انکا کہناتھا کہ گوادر کے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں لیکن ہم نے سالوں کی تاخیرکردی۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے غربت کم کرنے کیلئے بڑی صنتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کااعلان کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ ،شوگر،اسٹیل،آئل اینڈ گیس سیکٹر، ٹیکسٹائل ،بیکنگ ،فرٹیلائر،آٹوموبائل اور بیور یجزانڈسٹری پر دس فیصد ٹیکس لگے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگومیں کہا کہ کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، آئی ایم ایف سے مزید شرائط نہ آئیں تو امیدہے معاہدہ ہوجائے گا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، موجودہ حکومت نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں ،پاکستان ان فصیلوں سے مشکلات سے نکلے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button