بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائداضافہ؟شہریوں پر مہنگائی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیے جانے کا امکان، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو ایک اور درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے درخواس کی ہے کہ بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ہے، جس پر نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 4 جولائی کو سماعت کرے گی۔

درخواست منظور ہونے پر کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، تاہم درخواست کی سماعت کے بعد ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی کی قیمت میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، بجلی کی قیمت فی الحال کم نہیں ہورہی۔ جبکہ جمعرات کے روز کے الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیرخان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات الیکٹرک کے مالیاتی اور کنٹریکٹ کے معاملات وزیر کے سامنے اٹھانے کے سلسلہ میں کی گئی۔وزیر بجلی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شراکت داروں کو آگاہ کیا کہ آنے والے سالوں میں کے الیکٹرک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر نا ان کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے نہ کہ غلط فیصلے کرنے پر۔سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں کے الیکٹرک سے بڑی ا توقعات ہیں کہ یہ بہتری دکھائے گی اور ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک ماڈل بن جائے گی۔وزیر نے زور دیا کہ کے الیکٹرک کو صارفین کی سہولت اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button