حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے ٹول پلازے ختم کرنےکا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے11 ٹول پلازے ختم کرنےکا فیصلہ، مختلف مقامات پر ٹول پلازے ختم کرنے کا اقدام عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کی سہولت کیلئے11 ٹول پلازہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کابینہ نے گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سہولت کے لئے پرزن وینز کو ہوا دار بنانے کی ہدایت کی۔ کابینہ اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دوماہ توسیع کی منظوری دے دی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزیر خوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کابینہ کے اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب استحقاق بل 2022 کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022 کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ فرانزک ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پنجاب اسمبلی سے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد دی۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں