پاکستانی روپے کی زبردستی واپسی، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر انٹربینک میں ڈالر4 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 207 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد

چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button