فریال تالپور نئی صدر پاکستان ، آصف علی زرداری نے کوششیں تیز کردیں ، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اپنی بہن کو صدر پاکستان بنانے کی کوششوں کا دعویٰ سامنے آگیا ، سینئر صحافی ہارون رشید کہتے ہیں کہ زرداری صاحب آج کل فرمائش کر رہے ہیں میری بہن کو پاکستان کا صدر بنا دو۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں عمران خان امریکہ کو گالیاں دیتے تھے ہم اب تعلقات بنائیں گے ، ہم نے آپ کے تعلقات دیکھے ہیں ، آپ کے نانا کے بھی ، آپ کی والدہ کے بھی اور آپ کے والد کے بھی تعلقات دیکھے ہیں ، اس ملک کی اکانومی آپ کے نانا نے برباد کی ،

پیپلزپارٹی کے کسی دور میں ملک کی شرح ترقی دو تین فیصد سے اوپر نہیں گئی ، سندھ حکومت سالانہ 50 کروڑ روپے زرداری خاندان کے لیے جہازوں کو اڑانے پر خرچ کرتی ہے۔ادھر بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے 14 سال جیل میں گزار کر وقت ضائع نہیں کیا ، پاکستان کے مسائل کا حل چین کے ساتھ مضبوط رابطوں میں مضمر ہے ، اللہ نے موقع دیا تو تمام غیر استعمال شدہ وسائل بروئے کار لائیں گے، غیر استعمال شدہ وسائل بروئے کار لاکر اس کے ثمرات قوم تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 14 سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں اور تاریخ کا مطالعہ کیا، جیل میں سوچتا رہا، انقلابات اور مختلف معاشروں پر علم حاصل کیا اور ذہن مضبوط کیا ، پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ، جب ضیاء الحق کے دور میں سینئر لیڈروں نے شہید بینظیر بھٹو کا ساتھ چھوڑ دیا تو اس وقت بی بی شہید نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نوجوانوں کو شامل کیا ، نوجوان نسل سے کہوں گا کہ وہ بینظیر بھٹو شہید کی دو کتابیں ڈاٹر آف دی ایسٹ Daughter of the East اور ری کنسلئیشن Reconciliation ضرور پڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں