میرے ماں باپ جھوٹے ہیں ، سسرال والے میرے امی ابو سے بھی زیادہ اچھے ہیں ، مجھےمزید ذلیل نہ کریں،دعا زہرا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’میرے ماں باپ جھوٹے ہیں ، سسرال والے میرے امی ابو سے بھی زیادہ اچھے ہیں ، مجھےمزید ذلیل نہ کریں، دعا زہرا نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔ دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی کیساتھ ظہیر سے شادی کی ہے اور میں ان کیساتھ بہت خوش ہوں ۔نجی ٹی وی کے مطابق دعا زہرا نے اپنے شوہر ظہیر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہےجس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے سسرال والے میرے والدین سے بھی زیادہ اچھے ہیں ، میرے والدین جھوٹے ہیں ، مجھے ذلیل نہ کریں ۔ قبل ازیں دعا زہرا کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ ہوا تو ذمہ دار پولیس اور

میرے ماں باپ ہوں گے ” سندھ پولیس ہمیں غیر قانونی طریقے سے ڈھونڈ رہی ہے اور اگر وہ ہمیں کراچی لے جاتے ہیں تو وہاں ہماری جان کو خطرہ ہے۔ میں کراچی نہیں جاؤں گی اور اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سندھ پولیس، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے” میرے سسرال والے میرے ماں باپ سے زیادہ اچھے ہیں۔دوسری جانب عدالت نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں پولیس فائل دعازہرا کے والدین کے وکیل کو دینے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے بتایا کہ میرے پاس کیس کی فائل نہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اتنے ہائی پروفائل کیس میں تفتیشی افسر حاضر نہیں، نہ ہی کیس کی فائل آپ کیپاس موجود ہے جس پر سرکاری وکیل نے کہا مجھے کچھ دیر کیلئے مہلت دی جائے، دوران سماعت دعا زہرا کے والدین کے وکیل نے کیس کی فائل دینے کی درخواست کی۔تفتیشی افسر نے کہا پولیس ڈائری چھوڑ کر ہم پوری فائل دے دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button