پنجاب کے وزراء میں نئی گاڑیوں کی تقسیم

لاہور (نیوز ڈیسک) سول سیکرٹریٹ کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ٹیوٹا موٹرز کی جانب سے دی گئی 8 نئی گاڑیاں صوبائی وزراء میں تقسیم کردی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں 38 نئی گاڑیاں صوبائی وزراء اور مشیران میں تقسیم کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پیدا اکرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے ، ہم اس کا بویا کاٹ رہے ہیں یہ کانٹے عمران نیازی کے بچھائے ہوئے ہیں ،آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ملکی صورتحال پر بات چیت کی اس موقع پر بات چیت کرتے

ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے ہم اس کا بویا کاٹ رہے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں جلد عوام کو سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہمیں بھی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں کے ترقیاتی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی میں امیر حیدر ہوتی،عائشہ رجب بلوچ،شگفتہ جمانی،ملک سہیل اورآغا شاہ زیب درانی شامل تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button