ستر روپے پیٹرول میں اضافہ ہوگیا اب کیوں کسی کا ضمیر نہیں جاگ رہا؟چوہدری حسین الہٰی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چوہدری حسین الہٰی کا کہنا ہے کہ اب مہنگائی مارچ کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ق لیگ کے ایم این اے نے کہاکہ ستر روپے پیٹرول میں اضافہ ہوگیا اب کیوں کسی کا ضمیر نہیں جاگ رہا ،اب مہنگائی مارچ کرنے والوں کو شرم نہیں آتی ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والی پی ٹی آئی پر تشدد کیا جارہا ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کیا انہیں کسی نے روکا ۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن آئے کسی نے نہیں روکا ،مریم نواز مہنگائی مارچ لیکر اسلام آباد آئیں کیا کسی نے روکا۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ،عوام کسی غیر ملکی طاقت کے پروردہ لوگوں کے پیچھے نہیں چلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت ریاست کے اداروں اور مہنگائی کے خلاف بات کرنے والی پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام بخوبی سمجھنے لگ گئے ہیں مہنگائی کی وجہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر ایازصادق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں۔ انہوں نے کہاکہ صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے۔انہوںنے کہاکہ (آج)منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا۔ انہوںنے کہاکہ صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، پاکستان کے آئین سے یہ اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان نے جس گفتگو میں پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بات کی تھی اس پر اسپیکر حکومت کو خط لکھیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پہلے کی طرح دعوت دیتے ہیں گالیاں بہت دے لیں اب آئیں ایوان میں بیٹھیں۔ مولاناعبد الاکبر چترالی نے کہاکہ چترال میں بجلی کی لائنز پر کنڈی ڈالنے کا مسئلہ نہیں ہے،چترال میں لوگ بجلی کا بل بھی سو فیصد ادا کرتے ہیں،چترال بجلی بھی بنا کر سسٹم کو دیتا ہے،چترال کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دینی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button