احتجاج کی کال پر عوام باہر نکل آئی، عمران خان نے خصوصی شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اتوار کو بڑی تعداد میں باہر نکل کر احتجاج کرنے والوں کا شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر گذشتہ روز مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے ، عمران خان نے ویڈیولنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کیا گیا ، کراچی میں شاہراہ قائدین پر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ، لاہور میں لبرٹی چوک اورفیصل آباد میں

گھنٹہ گھر چوک پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام سراپا احتجاج تھے اسی طرح ملتان میں چوک شاہ عباس اور پشاورمیں ہشت نگری میں پی ٹی آئی کارکنان جمع تھے۔عمران خان کی جانب سے احتجاج میں شامل ہونے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم خصوصاً گھرانوں، خواتین اور عمررسیدہ شہریوں کا شکریہ جنہوں نے بعض مقامات پربارش جیسی مشکلات کے باوجود کمرتوڑمہنگائی اورتبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط مجرموں کی امپورٹڈ حکومت کومسترد کرنے کیلئے ہمارے احتجاج میں شرکت کی۔۔خیال رہے کہ گذشتہ روز مہنگائی کے خلاف ملگ گیر احتجاج کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول نےکہابھارت سے اچھے تعلقات ہونےچاہئیں ، ہم نےبھی بھارت سےاچھےتعلقات بنانےکی کوشش کی ، جب بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی توہم نے ناطہ توڑدیا ، اب اگربھارت سےتعلقات بناتےہیں تویہ کشمیریوں سےغداری ہوگی ، ان کےمانڈوی والا اسرائیل سےتعلقات بنانےکی بات کرتے ہیں ، یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ فراہم کیا ، کورونابحران کےدوران ہم نےمعیشت کوتباہی سےبچایا ، فیٹف ایشو پر ہمارے دور میں بہت کام کیا گیا ، ہم نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیالیکن قوم کاخیال رکھا ، لیکن اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے ، امریکاسے سازش ہوئی اور یہاں میرجعفراورمیرصادق ساتھ مل گئے ، نیوٹرلزکوسازش سےمتعلق سمجھایاتھا ، میں نےکہاتھاکہ اگرسازش کےتحت حکومت کوگرادیاگیاتوسنبھالانہیں جائےگا ، ہمیں پتہ تھاکہ ان کےپاس قابلیت نہیں یہ صرف اپنےکیسزختم کرنےاقتدارمیں آئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button