خرم دستگیر نےاعتراف کیاکہ احتساب سے بچنے کیلئے عمران خا ن کو نکالا،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وز یر اورر ہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کاکہناہے خرم دستگیر نےاعتراف کیاکہ احتساب سے بچنے کیلئے عمران خا ن کو نکالا،انہوں نے اعتراف کیاکہ ہم نے اس حکومت کو سازش کرکے گرایا، ہم پوچھ رہے تھے کہ وجہ کیا تھی وجہ خرم دستگیر نےبتادی۔فواد چوہدری کاپریس کانفرنس کے دوران کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے کہا کہ تحقیقات کرائیں کہ حکومت بدلنے کی وجوہات کیاتھیں،سابق صدر پرویز مشرف کےدور میں جتنے کیسز تھے این آر او کےتحت معاف ہوگئے، یہ دوسرا این آر او ہے جو شریف فیملی اور زرداری فیملی ریاست سے لے رہی ہے،

انہوں نے کہا نیب قوانین کے ذریعے شریف اور زرداری فیملی کو فائد ہ پہنچایاگیا۔آپ کسی فرد واحد کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتے،اتنے نالائق ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے،ڈر لگ رہے ہیں کہ یہ ملک کو کس طرف لیکر جا رہےہیں، فواد چوہدری کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف سے انکی ڈیل نہیں ہورہی اس لیے مہنگائی ہے،آج پوری تحریک انصاف بلیک ڈے منارہی ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کےخلاف بھرپور مزاحمت کی ہدایت کی ، فواد چودھری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی شرمناک سازش سے قوم کو آگاہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ، نیب قانون میں ترامیم سے متعلق پارٹی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی گئی ،پی ٹی آئی رہنما کالی پٹیاں باندھیں گے اور نظامِ احتساب کی تباہی کی شرمناک کوشش اجاگر کریں گے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button