آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، فواد چوہدری نے خیبر پختون خوا کے اساتذہ سے معذرت کرلی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبر پختون خوا کے اساتذہ سے معذرت کرلی ۔ اتوار کو خیبر پختونخوا سے بنی گالہ آکر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جماعت کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو آنا پڑا، اس پر میں آپ سے پارٹی کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔فواد چوہدری پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جارہے تھے کہ بنی گالہ چوک پر موجود مظاہرین نے انہیں روک لیا تھا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مسائل دریافت کیے جس کے بعد کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں، ان کو آپ کا مسئلہ بتاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں آپ کے قائدین کے وفد کو ساتھ لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہوں، امید ہے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔فواد چوہدری کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button