امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اسد عمر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ وقت ہے کہ نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا ٹویٹ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں آ رہی ہیں۔وقت ہے کہ نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔اسد عمر نے عوام کو مہنگائی کے خلاف رات 9 بجے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ جو پہلے کہتے تھے کہ ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیں، انہوں نے اب مان لیا کے یہ تحریک کرپشن کیس ختم کروانے کے لیے لائی گئی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے اور 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟انہوں نے کہا کہ عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں