رمیز راجہ کی چھٹی! نیا چیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟نام سامنے آگیا

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کی ملاقات ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر بھی بات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں بیورو کریسی اور کرکٹ کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے لیے سابق سربراہان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکاء اشرف کے ناموں پر بات ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button