مہنگائی کے خلاف احتجاج ، مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے ، عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کیا جارہا ہے ، کراچی میں شاہراہ قائدین پر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ جاری ہے ، لاہور میں لبرٹی چوک اورفیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ، اسی طرح ملتان میں چوک شاہ عباس اور پشاور
میں

ہشت نگری میں پی ٹی آئی کارکنان جمع ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 27.82 فیصد ہوگئی ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ہوا ہے ، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان شیاء میں سبزیاں، گھی ، گوشت دالیں شامل ہیں ، چکن 12.10 ، آلو 6.89، پکی ہوئی دال 5.90 فیصد اضافہ ہوا ، ایک سال میں لہسن 57.72 ، چکن 51 اور چپل 52 فیصد مہنگے ہوئے ، ایک سال میں دال مسور74.77 ، مسٹرڈ آئل 80.88، ایل پی جی 60.97 فیصد مہنگی ہوئی ، ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، ڈیزل 132 روپے مہنگے ہوئے۔گھی 81 اور خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا ، ایک سال میں پیاز 135 اور ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے، چنے کی دال 5.29 ، بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایک سال میں سرخ مرچ 43 ، دال مونگ 18 اور چینی 10.79 فیصد سستی ہوئی ، ایک ہفتے میں پیاز 5.20 ، آٹا 2.19 اور ایل پی جی 1.32 فیصد سستی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں