جنرل قمر باجوہ سے 40 سال پرانے تعلقات ہیں،زبیر عمر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قمر باجوہ سے 40 سال پرانے تعلقات ہیں، پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہیں، حالیہ ملاقاتوں میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق بھی بات ہوئی، رہنما ن لیگ زبیر عمر کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی جانب سے آرمی چیف سے ہوئی ملاقاتوں کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔زبیر عمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے ہوئی ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق نہیں تھیں، جب ملاقات کیلئے گیا تو جاتے ہی یہ بات واضح کی تھی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر باجوہ سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں،

پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ حالیہ ملاقاتوں کے دوران صرف ایک مرتبہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ملاقاتیں لمبی تھیں اس لیے اس دوران نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق بھی بات ہوئی۔زبیر عمر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو ان ملاقاتوں سے متعلق معلوم نہیں تھا، ملاقاتوں کے بعد ہی انہیں آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دوملاقاتیں کیں جو نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہی ہوئیں جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں اور دوسری سات ستمبر کو ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ قانونی مسائل عدالتوں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے انسداد پولیو مہم میں شرکت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،2021 کے آخر تک پاکستان کو پولیو فری کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button