آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیداکردہ ہیں‘مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیداکردہ ہیں۔جو بطور وزیر اعظم کہتا تھا کہ میں آلو پیاز کی قیمت پتہ کرنے نہیں آیا اس کو اچانک سب یاد آ گیا ہے،اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز

نے عوام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پوچھ لیا، انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بارے آگاہ کریں، فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ براہ مہربانی عوام اپنے علاقوں کا نام لکھ کر مجھے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کریں، کہ ان کے علاقوں کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کتنا زیاد ہ اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button