آرمی چیف کے قائم کردہ ’’کور سیل ‘‘ نے فیٹف کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل میں آرمی چیف کے قائم کردہ ‘کور سیل’ نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عسکری قیادت فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد کی مستحق ہے ، خصوصی طور پر آرمی چیف کے قائم کردہ ’’کور سیل ‘‘نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کرداراداکیا، میں ملٹری ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور اس سے پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کے لیے اسی ٹیم ورک اور جذبے سے معیشت کی بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی اور معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں