ایس ای سی پی سے ڈیٹا لیک ہونے کی انکوائری سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا، 10افسران ملوث نکلے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو حساس معلومات لیک ہونے پر انکوائری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو حساس معلومات لیک ہونے سے متعلق انکوائری سے آگاہ کیا ۔چیئرمین ایس ای سی پی نے بتایا کہ ڈیٹا لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث 10 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افسران کا تعلق آئی ٹی ونگ اور مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ

سے ہے ، جن 10ملازمین کو ڈیٹا لیک میں ملوث قرار دیا گیا ، یہ افسران سات روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں گے ، تحریری جواب ملنے کے بعد انکوائری کمیشن تمام افسران کو سنے گی ۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے سامنے معلومات لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا ، وزیراعظم کو تجویز بھی دی گئی کہ ڈیٹا لیک ہونے کی اس انکوائری رپورٹ کو پبلک کردیا جائے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایس ای سی پی کے چیئرمین کو طلب کیا ، اور ایس ای سی پی چئیرمین نے وزیراعظم عمران خان کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے حساس ڈیٹا کی مبینہ طور پر میڈیا میں لیک ہونے کی باز گزشت گزشتہ چند دنوں سے جاری تھی ، جس پر ایس ای سی پی کی جانب سےان الزامات کی تردید بھی سامنے آئی ، جس میں کہا گیا تھا کہ ویب سائٹ پر ڈیٹا کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ ڈیٹا لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث 10 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افسران کا تعلق آئی ٹی ونگ اور مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہے ، جن 10ملازمین کو ڈیٹا لیک میں ملوث قرار دیا گیا ، یہ افسران سات روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں گے ، تحریری جواب ملنے کے بعد انکوائری کمیشن تمام افسران کو سنے گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button