بازار رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات ہو ئی جس میں تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد شادی ہالز رات 10 بجے تک کھل سکیں گے,ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی، ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،میڈیکل سٹورز پر

اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل درآمد سے بجلی اور پٹرول بچے گا، عوام کم سے کم بجلی استعمال کریں کیوں کہ اس وقت پٹرول اور بجلی بچانا قومی فریضہ ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بازار رات 9 بجے تک بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔نوٹی فکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔گزشتہ روز، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لیے صوبے بھر میں شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب پنجاب کے تاجروں نے 9 بجے بازار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 8 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ واپس دے معاشی قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button