کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے ہنگامی لینڈنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے ہنگامی لینڈنگ۔اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے مہارت سے طیارے کو لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرایا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث آج تین پروازیں متاثر ہوئیں۔

واضح رہے کہ آج سے 5برس قبل لاہور سے قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے والے مسافر طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ پرواز میں 200 مسافر سوار تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منگل کو لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کا انجن نمبر 2 اچانک بند ہوگیا جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔بعد ازاں بعد مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ کے لاؤنج منتقل کر دیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ اس وقت فنی خرابی کا شکار ہوا جب وہ ایرانی سرحد کے قریب تھا۔ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 کے پائلٹ نے خرابی سامنے آنے کے بعد کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت مانگی۔گرین سگنل ملنے پر پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button