مریم نواز نے چند لائنوں کو آئی ایم ایف معاہدہ بتا کرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،شہباز گل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہبازگل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے چند لائنوں کو آئی ایم ایف معاہدہ بتا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ان کے بقول عمران خان نے پیٹرول 300 روپے لیٹر کرنے کا معاہدہ کیا، پھر کہتے معاہدہ پورا نہیں کیا، لیکن انہوں نے حکومت ختم کی تاکہ معاہدہ پورا کرکے آئی ایم ایف کو انصاف دلوائیں۔انہوں نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پٹواریوں کو تو ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل سٹار بھی آئی ایم ایف کا معاہدہ بتا کر شیئر کر دیں گے تو ان کا جو ذہنی لیول ہے مان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول جائزہ رپورٹ کی چند لائنوں کے سکرین شاٹ کو معاہدہ بتا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے رپورٹ میں لکھا ہے بدترین عالمی

وباء کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، قرضے میں کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان strongly committed ہے کہ پاکستان کی ٹیکس کولیکشن میں جو اضافہ کیا گیا ہے وہ اور پاکستان کے ذمہ قرضے کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا، مزید یہ کہ احساس پروگرام دنیا کا بہترین سوشل پروٹیکشن پروگرام ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ اس جماعت کا وجود ہی جھوٹ سے رقم ہے، ان کے بقول عمران خان نے آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرول 300 روپے لیٹر کرنے کا معاہدہ کیا، اس جھوٹ میں اہم پہلو یہ ہے کہ عمران خان نے اپنا کیا ہوا معاہدہ پورا نہیں کیا، ہم نے عمران خان کی حکومت ختم کی ہے تاکہ معاہدہ پورا کریں اور آئی ایم ایف کو انصاف دلوائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button