پی ٹی آئی کو دوبارہ حکومت ملی تیل اور بجلی کی قیمتیں کم کردیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دوبارہ حکومت ملی تیل اور بجلی کی قیمتیں کم کردیں گے، ملک چلانا کوئی پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے، معاشی ترقی کیلئے انرجی کا سستا ہونا انتہائی اہم ہے، ان جیسے جاہل حکومتی اخراجات پر بھی قابو نہیں پا سکتے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی دوبارہ تیل اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے، ملک چلانا کوئی پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے، معاشی ترقی کیلئے انرجی کا سستا ہونا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ جیسے جاہل جو حکومتی اخراجات پر

قابو نہیں پا سکتے وہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں۔مزید برآں فواد چودھری نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکان اگر خالی تھی ان کو اس کی چابی نہیں پکڑنی چاہئیے تھی۔ سازش سے بیرونی قوتوں کی مدد سے حکومت میں آ گئے۔ فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نااہل اور نالائق لوگوں کا گلدستہ ہے۔مریم نواز لوگوں کو بتا رہی ہیں کہ عوام کو دینے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں۔ جن کا پنا کوئی سیاسی فلسفہ نہ ہو وہ کس طرح حکومت کریں گے۔ سابق وزیر نے کہا ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم دوبارہ حکومت میں آئیں گے پٹرولیم کی قیمت کم کریں گے۔ انہوں نے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھا دیں۔نوکریاں ختم ہو رہی ہیں اور کاروبار سکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے روس سے سستے تیل کے مذاکرات کو ختم کیا۔ان کی جرات نہیں کہ امریکا کی مرضی کے خلاف پالیسی بنا سکیں۔ امریکہ کے ایجنٹوں کی حیثیت سے کام کرنے والوں کی اپنی کوئی حیثیت نہیں۔ کچھ نہ کر سکنے کا بیان ان کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔ ملک چلانا اور کاروبار چلانا دو الگ الگ باتیں ہیں۔ ہمارا پلان تھا جون تک روس سے معاہدہ ہو جاتا تیل کی قیمتیں کم کر دیتے۔ بجلی اور گیس کی ان قیمتوں کے ساتھ صنعت کار کاروبار کیسے چلائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button