عوام پیٹرول سونگھ کر اپنے آپ کو معطر کریں ، مولانا عبدالاکبر چترالی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ عوام پیٹرول سونگھ کر اپنے آپ کو معطر کریں کیونکہ پیٹرول گاڑیوں میں تو ڈلوایا نہیں جا سکتا،میری تجویز ہے کہ بجٹ میں لوگوں کی قبر اور کفن دفن کے بھی پیسے رکھے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ عتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جمعرات کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ

دس منٹ کی تاخیر سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ رات کو آئی ایم ایف کے دو نمائندے آئے تھیان میں ایک مفتاح اسماعیل اور دوسرا مصدق ملک تھاآپ جب اپوزیشن میں تھے تو آپ کو عوام کا درد تھااب جب حکومت میں آئے ہیں تو وہ عوام کا درد کہاں گیا میری تجویز ہے کہ بجٹ میں لوگوں کی قبر اور کفن دفن کے بھی پیسے بھی رکھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button