ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو پیش آنے والے حادثے میں جانی نقصان ہوگیا، لیگی رہنما کا بھی بازو ٹوٹ گیا

ناروال(نیوز ڈیسک) ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو پیش آنے والے حادثے میں 1 شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اپنے آبائی حلقے ناروال میں جمعرات کی رات کو خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دانیال عزیز کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ناصرف ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، بلکہ وہ خود بھی شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد دانیال عزیز کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہسپتال ناروال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دانیال عزیز کا

ایک بازو ٹوٹ گیا جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں بھی آئیں۔ ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دانیال عزیز اپنی گاڑی خود ڈرائیور کر رہے تھے، جبکہ سامنے سے آنے والا ٹرک ٹائر پھٹ جانے کے باعث لیگی رہنما کی گاڑی سے آ ٹکرایا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دانیال عزیز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے کے بعد لیگی رہنما کو بمشکل گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ حادثے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے رابطہ کر کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button