پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں کو آگ لگا دی

نواب شاہ(نیوز ڈیسک)نواب شاہ میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی سے تنگ رکشہ ڈرائیوروں نے دو رکشوں کو آگ لگادی۔نواب شاہ پریس کلب کے سامنے رکشہ ڈرائیوروں نے پیٹرول اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران مظاہرین نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں میں اضافہ کی بنا پر سواریاں

نہیں مل رہی بے روزگاری کے باعث گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے،جس پر حکومت غریب عوام کی بے بسی پر اپنی مجبوریاں مسلط کررہی ہے جو قابل برداشت نہیں ۔مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس دوران دو رکشہ ڈرائیوروں نے شدت جذبات میں حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے دو رکشے نظر آتش کردیئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button