کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، علی زیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاہے کہ کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال نازک ہے، بلاول بھٹو غیر ملکی دورے کررہے ہیں، خود وزیراعظم بن گئے اور بیٹے کو وزیراعلی بنادیا، وزیراعظم اربوں روپے خرچ کرکے غیر ملکی دورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب کو لگ رہا ہے کہ سب جیت گئے، پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس تاریخی دن تھا، عمران خان نے روس جاکر سستا تیل خریدنے کی بات کی، امریکا کو یہ سب پسند نہیں تھا اور موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ پورا شریف خاندان چور ہے، بلدیاتی انتخابات

ہونے والے ہیں اور ڈی سیز کو تبدیل کیا جارہا ہے، عمران خان پاکستان کے عوام کا سوچتے ہیں، مفتاح اسماعیل افغانستان سے منی لانڈرنگ کرتا ہے، ہمار ے دور حکومت میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، ہم نے 6 نئے ڈیمز کا آغاز کیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر عالمی فورم پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت مانگتی ہے، ہم نے کرپشن نہیں کی، کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے جو بات کی وہ ٹھیک کی، جمہوری لوگ الیکشن سے نہیں ڈرتے، عمران خان کے بیان کو غلط پیش کیا جارہا ہے، ہمیں الیکشن سے پہلے کسی نے ضمانت نہیں دی تھی، انتخابات اسی سال ہوں گے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں