ذاتی دشمنی کے لیے میری آڈیو کا استعمال افسوس ناک ہے،ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو کی تردیدکردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیوگفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے، میں کسی پارٹی کی مہم کا حصہ بننا نہیں چاہتا، ذاتی دشمنی کے لیے میری آڈیو کا استعمال افسوس ناک ہے،ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو کی تردیدکردی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو کی تردیدکردی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انھوں نےکہا کہ ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیوگفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

ملک ریاض کا کہنا ہےکہ میں کسی پارٹی کی مہم کا حصہ بننا نہیں چاہتا، ذاتی دشمنی کے لیے میری آڈیو کا استعمال افسوس ناک ہے۔خیال رہےکہ ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ ‘فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین قیراط کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی فرح کا نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ ہفتے کو اُن کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں، جس پر ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button