مینجمنٹ نے آرام کا کہا، میں ہیلی کاپٹر پر بنگی جمپنگ کے لیے گیا، شعیب اختر

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ 2004 کے دورہ نیوزی لینڈ جب ٹیم مینجمنٹ نے مجھے آرام دینے کا کہا تو میں نے ہیلی کاپٹر بک کرکے ” بنگی جمپنگ ” کا پروگرام بنایا تھا۔راولپنڈی ایکسپریس کی عرفیت پانے والے شعیب نے بتایا کہ 2004 کے دورئہ نیوزی لینڈ میں ٹیم انتظامیہ نے انھیں جب آرام تجویز کیا تو انھوں نے کس طرح ہیلی کاپٹر کرائے پر لیکر “بنگی جمپنگ ” کا

شوق پورا کیا تھا، شعیب کو اس زمانے میں گروئن انجری کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے واضح طور پر یہ ہدایات دی گئی تھیں کہ میں اس ٹور میں کوئی بھی ایسی سرگرمی نہیں کروں جس سے میرے کھیلنے کے امکانات معدوم ہوں لیکن میں نے ان ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے بنگی جمپنگ کے لیے جانے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس مشق کے بعد مجھے توقع کے مطابق درد کی شدت کا سامنا رہا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button