شہبازشریف کی عسکری قیادت سے ملاقات، مریم نواز اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عسکری قیادت سے پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صحافی غریدہ فاروقی میں لفظی جھڑپ ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے بیان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ مریم نواز صاحبہ نے کُھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی ، ن لیگ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ ، جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اِسمیں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ زیادہ

چالاک بننے کی کوشش مت کرو ، میں نے ایک اصولی بیان دیا جو کہ ہمارے آئین کے عین مطابق ہے ، اس کو ایسا مت ظاہر کرو کہ یہ ہماری جماعت کے صدر یا کسی خاص شخصیت کے خلاف ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ، سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیئے اور انہیں سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے مسائل پر بلایا گیا لیکن یہ معاملہ سیاسی ہے اسے پارلیمنٹ میں طے ہونا چاہیئے ۔ صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کیا عسکری قیادت کے ساتھ عشائیہ نواز شریف کی اجازت سے ہوا؟ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈنر ہوا یا نہیں اس کا علم نہیں میں نے بھی سنا ہے ، لیکن سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ، اور سیاسی قیادت کو بھی عسکری قیادت کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا ، کیونکہ سیاسی معاملات پر پارلیمنٹ میں ہی بحث کی جانی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button