ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت جان بوجھ کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، سابق وزیراعظم عمران خان کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت جان بوجھ کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ حملہ مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت کرتے ہیں۔او آئی سی کو مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔ افسوس کی بات ہے کہ اب تک بھارت کو اسلامو فوبک پالیسیوں سے بھاگنے دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمتعدد افرادکوگرفتارکرلیا۔کانپور میں احتجاج کی کال پر سخت سکیورٹی لگائی گئی ہے،گذشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، ادھر بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کردیا گیا۔قطر نے دوحا میں بھارتی سفیرکو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button