مکہ المکرمہ میں ملازمتوں کے مواقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مکہ المکرمہ گورنری کے تعاون سے سعودی شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو حج کے موسم میں مشاعر مقدسہ میں ملازمت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق خواہش مند حضرات ’اجیر پلیٹ فارم‘ سے حج ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت انسانی وسائل اس سروس کے ذریعے حج کے سیزن کے دوران کام کرنے والے اداروں کو مقدس مقامات پر ورک اجازت نامے جاری کرنے اور عارضی طور پر سعودیوں اور تارکین وطن کو ملازمت دینے کی اجازت دینے کی سہولت فراہم کرے گی۔ تاکہ ان کی انفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں