عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے مہنگائی پر قابو پایا،پرویز خٹک

اپر دیر (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اور سابق وفاقی و زیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈروں نے ملک کو خیراتی بنا دیا۔جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ لگتا ہے سارا دیر جلسے کے لیے نکل آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کس نے بھکاری بنایا تھا ملک کو ان لوگوں نے ہی اس حال میں پہنچایا تھا، ہمارا سب سے پہلا کام ان چوروں سے ملک کو صاف کرنا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے امریکی غلامی

کے خلاف آواز اٹھائی تو مسئلہ بنا، کبھی کسی نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے امریکا کے خلاف ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہا تو مسئلہ بنا، کپتان آپ کے لیے امریکا اور مہنگائی کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عوام عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ ملک سے چوروں کا خاتمہ کردیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں کا ڈرامہ دیکھا، تیل سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا، عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے مہنگائی پر قابو پایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button