عمران خان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ہیرے کے تحفے سے متعلق آڈیو لیک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ریل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ہیرے کے تحفے سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی ۔ سماء نیوز کے مطابق نئی لیک ہونے والی آڈیو میں ملک ریاض اور ان کی بیٹی عنبر مبینہ طور پر فرح خان سے ہونے والی بات چیت اور فرمائشوں سے متعلق تفصیلات کا ذکر کررہے ہیں ، آڈیو ٹیپ میں عنبر کو اپنے والد کے ساتھ کسی کام کے عوض ہیرے کی انگوٹھی کا ذکر کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔سامنے آنے والی اس آڈیو میں عنبر اپنے والد ( ملک ریاض ) سے کہہ رہی ہیں کہ اس (فرح گوگی) کا فون

آیا تھا اور وہ کہہ رہی ہے کہ انگوٹھی منگوالیں تو میں نے منگوالی ہے کیوں کہ اس نے کہا تھا ہفتے کو میری ملاقات ہے اس سے پہلے انتظام کرلیں۔آڈیو ٹیپ میں ملک ریاض کو ان کی بیٹی نے کہا کہ اس نے کہا کہ خان صاحب کا فون آیا تھا ، صبح آپ کی سائیٹ کے تالے کھل جائیں گے ، جو رپورٹ جمع کرائی ہے ، خان صاحب نے کہا ہے میری گارنٹی ہے ختم کرادوں گا اور لیٹر بھی کل آپ کو مل جائے گا۔آڈیو لیک میں عنبر کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اس (فرح گوگی) پر پوری چڑھائی کی ہے، میں نے کہا ہے کہ فرح دیکھو ایک کام نہیں ہوا ، عمران خان صاحب نے بھی 4 دن لے لیے ہیں ، ابھی تک لیٹر نہیں آیا تالے بھی لگے ہیں ، عدالت میں رپورٹ بھی جمع ہوگئی ہے ہمارا کیا بنے گا۔ جس پر فرح گوگی نے کہا کہ تم فکر مند نہ ہو اور اس کے بعد مجھے خود فون آیا کہ بی بی کہہ رہی ہیں کہ کل لازمی لیٹر مل جائے گا۔آڈیو ٹیپ میں ایک اور کال بھی شامل ہے جس میں ملک ریاض کو ان کی بیٹی کہتی ہیں کہ اس کا فون آیا تھا کہ بی بی معذرت کررہی ہیں، جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں بس ٹائم لے لیں ، اس (فرح گوگی) نے کہا ہے کہ جو چیز تم نے بھیجی ہے وہ مجھے اچھی نہیں لگی ، وہ خاتون اول ہیں ان کے پاس یہ تو عام چیز ہے، وہ کہتی ہے کہ یہ واپس لے لو۔ ملک ریاض جواب میں کہتے ہیں کہ وہ جو کہتی ہے وہ دلا دو، جس پر عنبر نے کہا میں نے کہا ہے کہ 5 کیرٹ کا ہپیرا دے دیتی ہوں اور وہ ( پچھلا ہیرا) ایک کروڑ روپے کا آیا تھا ، میں نے کہا ہے وہ واپس دے دو میں دوسرا منگوا دیتی ہوں۔آڈیو ٹیپ میں ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہہ رہے ہیں کہ تمہیں پہلے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ کتنے کیرٹ کا ہیرا چاہیے، اس پر عنبر نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ 5 کیرٹ کا منگوالوں جس پر اس نے حامی بھر لی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button