پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی ، 10ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوتے ہوئے 2019ءکے بعد پہلی بار 10ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہفتہ وار بنیادوں پر ذرمبادلہ کے ذخائرمیں 3.46فیصد کمی واقع ہوئی جس سے یہ 9.723ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔20مئی کو یہ ذخائر 10.089ارب ڈالرتھے، جن میں ایک ہفتے کے دوران 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر دسمبر 2019ءسے کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ مرکزی بینک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button