شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں مفرور بیٹے کوکیسے سرکاری دورے پر لےگیا؟ فرخ حبیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات ،فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا مفرور بیٹا شریک ملزم ،سرکاری دورے پرساتھ لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں مفرور بیٹے کوکیسے سرکاری دورے پر لےگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ قانون ہے کسی بھی اشتہاری ، مفرور کو کوئی پرائیویٹ بندہ بھی گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوال یہ وزیر اعظم

خود 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہے کیسے اپنے مفرور بیٹے جو کہ شریک ملزم ہے اسکو سرکاری دورہ پرساتھ لےگیا،کھلے عام قانون کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم اوروزیر اعلی پنجاب کی ضمانت کی مخالفت۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی،ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاری طلب کر لی ہے۔لاہور کی خصوصی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل تفتیش نہیں ہوئے، دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منسوخ کی جائے،ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ باپ بیٹا جب جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے؟ جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے، دونوں ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button