غریبوں کی سواری سائیکل بھی مہنگی ہوگئی، قیمت میں ہزاروں روپے تک کا اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک)غریب عوام کا آخری سہارا اور سستی سواری سائیکل بھی مہنگی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافے کے بعد اب غریبوں کی سواری سائیکل بھی مہنگی ہو گئی ہے۔شہرقائد میں سائیکل کی قیمت ایک سے 3000ہزار روپے کے اضافے سے 18000 روپے جبکہ امپورٹڈ سائیکل کی قیمت 30 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔دکانداروں نے بتایاکہ سائیکل کی قیمت میں اضافہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے کی وجہ سے ہوا ہے۔واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا اور یاماہا نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے سے 22 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button