اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی ہٹادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وفاقی دارالحکومت سے مسلسل باہر ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی ہٹائی۔اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا ہر شخص کو قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔سابق وزیراعظم 19 مقدمات میں مطلوب ہیں۔اسلام آباد پولیس سابق وزیراعظم کو اپنی حدود میں وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرتی رہی ہے،جب وہ اسلام آباد آئیں گے تو ضرورت کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

ویسے تو ہمارے اہلکار ان کے ساتھ کے پی میں بھی موجود ہیں۔وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم کے ساتھ صوبوں کی پولیس کی موجودگی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام اہلکاروں کو گزشتہ شام واپس بلا لیا گیا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف مجرمہ کو وزیر اعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے تو دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے باعث چند روز قبل ان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی ، اس حوالے سے ایس ایس پی سکیورٹی نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کو مراسلے میں آگاہ کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، اس لیے فوری سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی نے مراسلہ جاری کیا ، ، اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ سے فون پر رابطہ بھی کیا گیا ، جس میں مراسلے سے متعلق بتایا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، عمران خان کی سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں، مراسلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کو بھی بھیجا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button