تمام وزراء ذاتی خرچ پر پٹرول ڈلوائیں،پنجاب میں وزراء کے سرکاری پٹرول پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وزراء کے سرکاری پٹرول پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا۔انہوں نے کہا دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائشگاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پنجاب کے بارڈر کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔عطاتارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

کوئی بھی وزیر سرکاری پٹرول نہیں لے گا، تمام وزراء ذاتی خرچ پر پٹرول ڈلوائیں گے۔سرکاری کام کے لیے جانے والے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول ڈلوائیں گے۔علاوہ ازیں سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کی جانب سے یہ فیصلہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا۔خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول پر 35 فیصد کٹوتی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں ، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری آفس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا اور فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے سمیت تمام وزراء اور صوبے کے

سرکاری افسران کا پٹرول 40 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ، اس سلسلے مین مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 40 فیصد پٹرول کوٹہ کی کمی سے خزانے پر بوجھ نہیں بڑھے گا بلکہ کم ہو گا ، پٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے کیوں کہ خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے اور 40 فیصد پٹرول کوٹہ میں کمی سے خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button