عمران خان کی لگائی مہنگائی ،بیروزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چپ کر کے بیٹھنے اور 2023 تک انتظار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں ، عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف اسی محنت اورتوجہ سے کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہوجائے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کو یہ بھی پتہ ہے کہ شہباز شریف معیشت ٹھیک کر دیں گے ،شہباز شریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے ،عمران صاحب کو یقین ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے دیا تو پاکستان میں سرمایہ کاری واپس لے آئیں گے ،شہباز شریف ان شااللہ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔انہوں نے کہاکہ احتساب ،ریاست مدینہ ،سازش کے بیانیے

دفن ہونے کے بعد عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے ،اپنی نالائقی، نااہلی ، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں،چپ کر کے گھر بیٹھیں اور 2023 میں مزید مسترد ہونے کا انتظار کریں۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے ،2014 میں کنٹینر پر بھی نواز شریف، شہباز شریف ،حکومت میں بھی نواز شریف، شہباز شریف ،اب پھر کنٹینر پر نواز شریف، شہباز شریف ۔شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں آپ کی لگائی مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں ،چار سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button