عوام جانتی ہے کہ عمران کی پھیلائی ہوئی تباہی سے صرف مسلم لیگ ن ملک کو باہر نکلا سکتی ہے،مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی باقی شرپسندی کی طرح احتجاج کی کال پر بھی ایک بندہ نہیں نکلا، عوام جانتی ہے کہ عمران کی پھیلائی ہوئی تباہی سے صرف مسلم لیگ ن ملک کو باہر نکلا سکتی ہے، تھوڑا وقت لگے گا مگر ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ باقی شرپسندی کی طرح اس کال پر بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔عوام نا صرف اس فتنے ، تخریب کار اور بھگوڑے کو جان چکی ہے بلکہ یہ بھی جانتی ہے کہ عمران کی پھیلائی ہوئی

تباہی سے اگر کوئی جماعت پاکستان کو نکال سکتی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔ کچھ وقت لگے گا مگر ملک بحرانوں سے نکل جائے گا انشاءاللّہ۔ انہوں نے اپنے مزید ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سےظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگےپیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ مہنگائی نے پچھلے4سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔انشاءاللّہ مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی!دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے متنازعہ بیانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف سخت قانون کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کہا کہ گذشتہ روز جو بیان عمران خان کی جانب سے دیا گیا ہے ہر پاکستانی کو دکھ ہے ہر پاکستانی مذہمت کرتا ہے اس بیان کی جبکہ اس بیان کے بعد عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے،عمران نیازی جب سے حکومت سے الگ ہوئے ہیں تب سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے عوام کی سوچ کو شکست دی جا تی ہے یہ پاکستان کو اندورنی طور پر کھوکھلا لر رہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے ہر اس شخص سے اپیل کرتا ہوں اس شخص کے ایجنڈے کو پہچانیے ،پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کی عوام کا ہے ،ایٹمی پروگرام کی حفاظت نواز شریف نے کی پاکستانی فوج اپنی پوری طاقت کے ساتھ ایٹمی طاقت کی خفاظت کر رہی ہے عمران نیازی کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button