ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے،مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی،مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور سخت حکومتی فیصلوں پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پیٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مہنگائی نے پچھلے 4 سال سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللّہ مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی۔جبکہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو معیشت ڈوب جاتی ، ملک کو بربادی اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے مشکل فیصلے کئے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو مہنگا پٹرول خرید کے سستا فروخت کرے، حکومت 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کو سبسڈی دے رہی ہے، سالانہ 2500 ارب روپے کی سبسڈی برداشت نہیں کر سکتے، معاشی استحکام اور استقامت حاصل کرنے میں کچھ ماہ لگیں گے، روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے کوئی معاہدہ اور ایم او یو موجود نہیں ہے،عمران خان کی سبسڈی کی قیمت آج عوام مہنگے پٹرول کی صورت میں ادا کررہے ہیں، حکومت کے اقدامات سے روپیہ مستحکم ہو گا اور معیشت ترقی کرے گی. وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے یہ فیصلہ کیا کہ عوام کو ریلیف دیئے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا ہم نے تین بار اس حوالے سے لائحہ عمل بنا کر دیا جسے وزیراعظم نے قبول نہیں کیا اس وقت ہر 6 میں سے 4 خاندانوں کی آمدنی 37 ہزار روپے سے کم ہے.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button