مریم نواز نے سابق وزیراعظم کے نفسیاتی معائنے کو ضروری قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کہ لانگ مارچ میں میری مدد کرو ، ہمیں اس فتنے اور شر سے ملک کو بچانا ہے ، عمران خان کی سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے ، عمران خان کا نفسیاتی معائنہ ضروری ہو گیا ہے ، عمران خان اقتدار کے لیے ہوش کھو بیٹھے ہیں ، مینڈیٹ تو عمران خان کا تھا ہی نہیں وہ تو انہوں نے چھینا تھا ،

عمرا ن خان 30 دن میں بے نقاب ہوئے ، عمرا ن خان ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈالنے کو تیار ہیں ، پہلے کشمیر سے متعلق عمران خان کا بیان آیا تھا ، اب عمران خان پاکستان کے 3 ٹکڑوں کا کہہ رہے ہیں ، کیا یہ گولڈ اسمتھ یا اسرائیل کا ایجنڈا ہے؟ پی ٹی آئی کے 300 ٹکڑے ہوں گے ملک کے نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف 3 بار اقتدار سے نکالے گئے 2 بار جلا وطنی برداشت کی ، نوازشریف کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں ، نواز شریف کے ہاتھ جہاز کی سیٹ سے باندھے گئے ، نواز شریف کی بیٹی کو ان کے سامنے گرفتار کیا گیا ، نواز شریف کی ہر بار آواز آئی پاکستان زندہ باد ، پیپلز پارٹی پر بھی مشکلات آئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے ، کبھی کسی سیاسی جماعت نے ملک کے تین ٹکڑے ہونے کا بیان نہیں دیا ، لیڈر ملک و قوم کو جوڑتے ہیں توڑنے کی باتیں نہیں کرتے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ابھی تو عمران خان کو ہاتھ ہی نہیں لگے ان کو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں ، جو خود کو سیاسی لیڈر کہتے تھے آج ضمانتی ہوگئے ہیں ، ملک کے تین ٹکڑے کے خواب دیکھنے والی جماعت کے 300 ٹکڑے ہونے چاہئیں ، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا خواب دیکھا تھا تب عمران باہر عیاشی کر رہے تھے ، جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تب

بھی عمران خان باہر عیاشی کررہے تھے ، پاکستان کو اٹامک ملک بنانے کے لیے نواز شریف نے قربانیاں دیں ، ہم نے بھی فوج پر تنقید کی تھی لیکن ہم نے مثبت تنقید کی۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو اپنی نالائقی کی وجہ سے پوری دنیا سے لڑا دینا صحیح فیصلہ ہے ؟ سپہ سالار جب آپ کے ساتھ کھڑے تھے تو وہ عظیم تھے، جب سپہ سالار الگ ہوئے تو وہ میر صادق اور میر جعفر ہوگئے ، عمران خان نے آئین توڑا اس کی جزا میں ہار ڈالنا نہیں بنتا ، عمرا ن خان کے فتنے سے کوئی نہیں بچا ، عمرا ن خان رانا ثنااللہ سے ڈر کر بھاگ گئے ، عمرا ن خان نے اپنا رخ پاکستان کی سالمیت کی طرف کر دیا ، پاک افواج پاکستان کی سرحدوں کی رکھوالی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button