محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے پاکستانیوں اچھی خبر سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعرات کو ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان، کشمیراوربالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرتیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقاما ت پرآندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (ایئرپورٹ) 14، پنجاب میں جہلم 05، اٹک 04، مری 01، خیبرپختونخوا میں کاکول 10، مالم جبہ 04، بالاکوٹ 03،کالام01، گلگت بلتستان میں بابوسر، بگروٹ 05، استور 04، ہنزہ 03، گلگت 01، کشمیر میں مظفرآباد 03 اور گڑھی دوپٹہ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد47،دادو، شہید بینظیرآباد46،سبی اورموہنجوداڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button