جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں رہا، شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں، پوری دنیاان کیساتھ ہوجائے مگر حکومت کوجانا ہی جانا ہے۔ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا تب سمجھ گیا باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں رہا، احتجاج سے متعلق عدالت کا جوبھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے،لانگ مارچ میں خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،5افرادجاں بحق ہوئے،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا؟، حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے،سامراجی طاقتوں،مینجمنٹ کرنیوالوں نے غلط فیصلے کئے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا؟۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ وعوامی

مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لانگ مارچ کرناپڑاتولانگ مارچ کریں گے، بات چیت کرنی ہوئی تووہ بھی کریں گے، جون کی 5 سے 25 تاریخ بہت اہم ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہوجائے لیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے، رواں سال الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ریموٹ ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، لوگ آج ان کاچہرہ ٹی وی پردیکھتے ہیں توچینل بدل دیتے ہیں، لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اورکیاسنناچاہتے ہیں، اختیاراب عوام کے پاس ہے چند لوگوں کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، فیصلہ ان کے حق میں گیا یا خلاف گیا مستقبل فیصلہ کرے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ مشکل اورامتحان کے وقت نسلی لوگ ساتھ نبھاتے ہیں،

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button