رانا ثناء اللہ نےمیری بہنوں کے گھروں پر ریڈ کیا اس کو کبھی معاف نہیں کروں گا،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)شیخ رشید کا کہناہے کہ رانا ثناء اللہ نے میری بہنوں کے گھروں پر ریڈ کیا اس کو کبھی معاف نہیں کروں گا، اس کا انجام سب کے سامنے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں، مجھ پر سازش کے تحت موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی اور مقدمہ بنایا، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کی شکل نہیں کہ اس کے

خلاف بغاوت کی جائے اس پر فرد جرم ہے اور کبھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، اس نے میری بہنوں کے گھروں پر ریڈ کیا اس کو کبھی معاف نہیں کروں گا، اس کا انجام سب کے سامنے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو موجودہ حکومت کچھ نہیں دے پائی، گھی اور آٹے پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے، یہ ایف آئی اے اور نیب میں کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، عمران خان اس حکومت کو نہیں مانتے، اگر حکومت انتخابات کی تاریخ دے، ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے اور کوئی نہیں بچا سکتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button